سانگھڑ:پی ایس 81سانگھڑ ضمنی انتخاب میںپیپلزپارٹی کے امیدوار جام مدد علی نے میدان مار لیا

جام مدد علی نے 35600 جبکہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جام نفیس علی نے 24325ووٹ حاصل کیے

جمعرات 20 اپریل 2017 23:13

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس 81سانگھڑ پر جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخاب میںپیپلزپارٹی کے امیدوار جام مدد علی نے میدان مار لیا، غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جام مدد علی نے 35600 جبکہ پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل)کے امیدوار جام نفیس علی نے 24325ووٹ حاصل کیے، مذکورہ نشست جام مدد علی کی جانب سے مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔#

متعلقہ عنوان :