سپر یم کورٹ نے پانامہ کیس میں تاریخ ساز فیصلہ دیا ‘پوری قوم اور حقیقی جمہوری قوتیں سراہتی ہیں ‘سچ او ر حق کی فتح ہوئی ہے

مسلم لیگ( ن) بلوچستان کے سرکر دہ رہنما ء اور صوبائی مشیر سردار زادہ درمحمد ناصر کا عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 20 اپریل 2017 22:56

سپر یم کورٹ نے پانامہ کیس میں تاریخ ساز فیصلہ دیا ‘پوری قوم اور حقیقی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) پاکستان مسلم لیگ، ن ، بلوچستان کے سرکر دہ رہنما ء اور صوبائی مشیر برائے انڈ سٹریز سردار زادہ درمحمد ناصر نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ نے پانامہ کیس میں تاریخ ساز فیصلہ دیا ہے اور پوری قوم اور حقیقی جمہوری قوتیں اسے سراہتی ہیں آج سچ او ر حق کی فتح ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر سپر یم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آنے کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا ، اس موقع پر سردار درمحمد ناصر نے کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنا نا چاہتے ہیں اور اس مقصد کیلئے انہوں نے پاک چائنا اقتصادی راہداری کا عظیم منصوبہ شروع کیا جو کہ خطے میں گیم چینجر ثابت ہوگا جبکہ توانائی کے شعبے میں اہم منصوبوں پر کام ہو رہا ہے لہذا عمران خان سمیت دیگر مخالفین پاکستان کو نواز شریف کی قیادت میں آگے بڑھتے ہوئے ، دہشت گردی کا خاتمہ اور معاشی طور پر مستحکم ہوتے ہوئے دیکھ نہیں سکتے ، مگر ہم ہر فورم پر مخالفین کو شکست دیں گے سردار درمحمد ناصر نے کہا کہ آج دُکی اور لورالائی میں بھی عوام نے جشن منایا اور کل اظہار تشکر کا دن منائیں گے ، بعد ازاں صوبائی مشیر درمحمد ناصر کی قیادت مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن ، کی ریلی میں شرکت کی ۔