قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ۔قانون ناموس رسالت کو چھیڑ گیا تو عوامی رد عمل کا ایسا طوفان آئے گا کہ سب کچھ بہاء لے جائے گا

جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی کا بیان

جمعرات 20 اپریل 2017 22:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی رہنما مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ قانون ناموس رسالت میں تبدیلی کی ہر کوشش ناکام بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

قانون ناموس رسالت کو چھیڑ گیا تو عوامی رد عمل کا ایسا طوفان آئے گا کہ سب کچھ بہاء لے جائے گا ہم اپنی جانوں پر کھیل کر قانون ناموس رسالت کا تحفظ کریں گے الحاج مفتی محمدحیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ توہین رسالت کا غلط الزام لگانے والا خود توہین کا مرتکب ہوتا ہے اور غلط الزام لگانے کی سزا پہلے سے آئین اور قانون میں موجود ہے ناموس رسالت کا مسئلہ پارلیمنٹ سے بھی زیادہ سپریم ہے حکومت بتلائے کہ عدالت سے سزا یافتہ آسیہ مسیح کو کیوں پھانسی نہیں دی جارہی ۔

متعلقہ عنوان :