پاناما کیس کا فیصلہ وہی ہے جو تین ججز نے دیا ہے ، دو ججز نے اختلافی نوٹ دیا ہے جس کی اہمیت نہیں،خرم دستگیر

جمعرات 20 اپریل 2017 22:49

پاناما کیس کا فیصلہ وہی ہے جو تین ججز نے دیا ہے ، دو ججز نے اختلافی نوٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ وہی ہے جو تین ججز نے دیا ہے ، دو ججز نے اختلافی نوٹ دیا ہے جس کی اہمیت نہیں ۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاناما کیس فیصلے میںسپریم کورٹ کے دو ججز نے اختلافی نوٹ لکھا ہے جس کی اہمیت نہیں ، فیصلہ وہی ہے جو سپریم کورٹ کے تین ججز نے دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا پاناما پیپرز میں کہیں بھی ذکر نہیں ہے ، اس کے باوجود انہوں نے خود کو احتساب کے لیے پیش کیا ، منی ٹریل وزیر اعظم نے نہیں دینی تھی بلکہ حسین نواز نے دینی تھی ، انہوں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم نے جوڈیشنل کمیشن بنانے کی استدعا کی تھی ، آج سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے ، جوڈیشنل کمیشن جے آئی ٹی سے کئی زیادہ طاقتور ہوتا ہے ، کیس میں عدالت نے تحریک انصاف کی ایک بھی استدعا قبول نہیں کی گئی ، وزیر اعظم نواز شریف عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :