عدالت میں چائنا کنٹگ کا ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت

جمعرات 20 اپریل 2017 22:24

عدالت میں چائنا کنٹگ کا ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا و دیگر کے خلاف ریفرنس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) احتساب عدالت میں چائنا کنٹگ کا ماسٹر مائنڈ شاکر لنگڑا و دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی گئی۔سماعت کے دوران ملزم شاکر لنگڑا و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مقدمہ میں مفرور کے ڈی اے افسران کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

مفرور ملزمان میں ڈی ڈی او ریکوری کے ڈی اے ناصر حسین،ڈی ڈی او کے ڈی اے عارف خان اور اسٹنٹ ریکوری کے ڈی اے آصف علی شاہ شامل ہیں۔

نیب نے موقف دیا کہ ملزم نے کے ایم سی اور کے ڈی اے افسران کے ساتھ مل کرلیا سرجانی میں بڑے پیمانے پر چائنا کٹنگ کی۔ملزم نے 281 نجی اور 15 سے زاید رفاحی پلاٹوں کی چائنا کنٹگ کرکے فروخت کیا،عدالت نے ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 87،88کی کارروائی کرکے رپورٹ 8مئی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :