نیب نے سپریم کورٹ میں داخل اپنے جواب میں پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کی تجویز دی تھی ، ذرائع

جمعرات 20 اپریل 2017 22:13

نیب نے سپریم کورٹ میں داخل اپنے جواب میں پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) قومی احتساب بیورو کی جانب سے پانامہ کیس کی سماعت کے دوران اپنے جواب میں معاملے کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پانامہ پیپرز دستاویزات کے مقدمے میں جب عدالت کی جانب سے قومی احتساب بیورو سے جواب مانگا تھا جس پر نیب نے اپنا تحریری جواب عدالت عظمیٰ میں جمع کرایا تھا جس میں نیب کی جانب سے کیس کی تحقیقات کرانے کیلئے ایک مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی تھی ۔ ذرائع کے مطابق یہ تجویز سی ایم اے نمبر7127،2016کے تحت پیش کی گئی تھی جبکہ اب سپریم کورٹ کی جانب سے مجوزہ جے آئی ٹی میں نیب کا نمائندہ بھی شامل کیا گیا ہے ۔