پانامہ کیس کا فیصلہ اخلاقی طور پر نواز شریف کے خلاف ہی آیا ،تین ججز اپنے دو سینئر ساتھیوں سے سے انکاری نہیں ہوئے، بس جے آئی ٹی کا کہا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 اپریل 2017 22:06

پانامہ کیس کا فیصلہ  اخلاقی طور پر نواز شریف کے خلاف ہی آیا ،تین ججز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اخلاقی طور پر نواز شریف کے خلاف ہی آیا ہے،تین ججز اپنے دو سینئر ساتھیوں سے سے انکاری نہیں ہوئے بس جے آئی ٹی کا کہا،(آج) جمعہ کو قومی اسمبلی و سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے جس میں پانامہ کیس فیصلے کا جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔

وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں فیصلہ بڑا واضح ہے، دو ججز نے واضح کہا کہ نواز شریف کو ڈس کوالیفائی کیا جائے، تین ججز اپنے دو سینئر ساتھیوں سے سے انکاری نہیں ہوئے بس جے آئی ٹی کا کہا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہا کہ ججز اس جے آئی ٹی کی بات کر رہے جن میں شامل ایف آئی اے نیب کو دوران سماعت خود برا بھلا، نا اہل کہا، جے آئی ٹی کے وزارت داخلہ یا خزانہ کے ماتحت افراد کیا تحقیقات کریں گے،نواز شریف کو اخلاقی طور پر اسٹیپ ڈائون ہو جانا چاہیئے۔

تحریک انصاف کے ساتھ ہاتھ ملانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی آخری دوست یا آخری دشمن نہیں ہوتا،(آج) جمعہ کو قومی اسمبلی و سینیٹ کی اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے، پانامہ کیس فیصلے کا جائزہ لے کر پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کریں گے۔(ار)