نوشکی ،منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 20 اپریل 2017 22:03

نوشکی ،منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) نوشکی میں منی پٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو نوشکی میں واقع ایک منی پٹرول پمپ پر رکشے میں پٹرول ڈالتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے پٹرول پمپ اور رکشے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :