رانا تنویر حسین کا پانامہ پیپرز کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم

سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید اور فتح ہے،وفاقی وزیر رانا تنویر حسین

جمعرات 20 اپریل 2017 21:30

رانا تنویر حسین کا پانامہ پیپرز کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) وزیر برائے دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے پانامہ پیپرز کیس میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے موقف کی تائید اور فتح ہے۔ میڈیا سے بات چیت رتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام الزامات کو مسترد کیا۔

(جاری ہے)

رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پانامہ پیپرز کو ایک سیاسی ایشو بنایا جس میں سے ناکامی ہوئی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام اور ملک کے مفاد میں کام کر رہی ہے اور اچھے نظم و نسق اور شفافیت کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں توانائی سمیت تمام شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی اور دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔