تحقیقات کے لئے ماتحتوں کی جے آئی ٹی بنانا ایسے ہی ہے جیسے طہارت کا سرٹفیکیٹ دیا جائے،طاہر القادری

نواز شریف مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں، پاکستان کی جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ ہے،انٹرویو

جمعرات 20 اپریل 2017 21:18

تحقیقات کے لئے ماتحتوں کی جے آئی ٹی بنانا ایسے ہی ہے جیسے طہارت کا سرٹفیکیٹ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تحقیقات کے لئے ماتحتوں کی جے آئی ٹی بنانا ایسے ہی ہے جیسے طہارت کا سرٹفیکیٹ دیا جائے۔ وزیراعظم نواز شریف مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔ پاکستان کی جے آئی ٹی کی شرمناک تاریخ ہے۔ جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنا پاکستان عوامی تحریک نے دیا تھا۔

عمران کو ہم نے دھرنے میں شامل کیا۔ پہلے وہ دھرنا دینے کے لئے تیار نہ تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد دھرنے میں عوام نے شرکت نہیں کی، دھرنے میں شریک لوگ ہمارے کارکن تھے جب تک عوام خود اپنے حق کے لئے خود کھڑے نہیں ہوں گے کچھ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کرپشن اور بد دیانتی پر چھوٹے مفاد کے لئے سمجھوتا کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ پاکستان کی تارخی میں جے آئی ٹی کی مثالیں موجود ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور کوئٹہ میں قتل عام پر بھی جے آئی ٹی بنی تھیں جن پر اج تک کچھ نہیں ہوا۔

ملک میں ریاست کا وجود نہیں ظلم اور طاقت کا راج ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس تحقیقات کے لئے حکمرانوں کے ماتحتوں جے آئی ٹی بنانا حکمرانوں کو طہارت کا سرٹفیکیٹ دینا ہے۔ ہم نے پہلے کہا تھا کہ عدالتی فیصلہ شریفو ںکے خلاف نہیں آئے گا۔۔( علی)

متعلقہ عنوان :