Live Updates

وزیراعظم مت بھولیں کہ وہ ایک ووٹ سے بچے ہیں جو اِدھر سے ادھر بھی آسکتاہے، حلیم عادل شیخ

صادق اور امین وزیراعظم کی گواہی میر صادق اور میر جعفر دے رہے ہیں، قوم ایک مجرم وزیراعظم کو زیادہ دیر ملک پر حکمرانی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی، رہنما تحریک انصاف

جمعرات 20 اپریل 2017 21:15

وزیراعظم مت بھولیں کہ وہ ایک ووٹ سے بچے ہیں جو اِدھر سے ادھر بھی آسکتاہے، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) تحریک انصاف کے رہنما حلیم عاد ل شیخ نے کہاہے کہ وزیراعظم مت بھولیں کہ وہ ایک ووٹ سے بچے ہیں جو اِدھر سے ادھر بھی آسکتاہے۔صادق اور امین وزیراعظم کی گواہی میر صادق اور میر جعفر دے رہے ہیں، قوم ایک مجرم وزیراعظم کو زیادہ دیر ملک پر حکمرانی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتی،اب ایسا نہیں ہوگاماضی میں ثبوتوں کے باوجود شریف خاندان کو ریلیف ملتا رہے ، نواز لیگ والے سمجھتے ہیں کہ عدلیہ نے جیت کا سارا کریڈٹ وزیراعظم کو دے دیاہے حالانکہ ان لوگو ں کو یہ نہیں معلوم کے جے آئی ٹی چور اور ڈاکوئوں کو کنفرم کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے جیسے عزیر بلوچ ،اور ڈاکٹر عاصم کے اوپر دہشت گردی کی جے آئی ٹی بنی بلکل اسی انداز میں وزیر اعظم بھی اس ملک کے سب سے بڑے معاشی دہشت گرد ہیں اور نہ جانے انہوں نے کتنے ہی عزیر بلوچ اور ڈاکٹر عاصم جیسے عوامی دہشت گردوں کو جنم دیاہے بہتر یہ ہوتا کہ عدالت جے آئی ٹی کے قیام اور فیصلے تک وزیراعظم کی معطلی کے آڈرجاری کرتی ، عادل ہاوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نواز لیگ ایسی جمہوریت کے خواہاںہیں کہ جس میں حکمرانوں سے احتساب نہ لیا جائے ،ہم نے ہمیشہ اس کام کی کوشش کی جس میں ملک اور عوام کی بہتری شامل ہو، انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے عمران خان نے حکمرانوں کی چوری کی نشاندہی کی اور اس مسئلے کو ختم نہیں ہونا دیا۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی دونوں جانب کھیل کھیل رہی ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ بھی ن لیگ کی طرح مفاد پرست جماعت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانامہ لیگ کی کامیابی میں تحریک انصاف کے علاوہ کسی جماعت کا کوئی کردار نہیں۔ پانامہ لیگ کی کرپشن کاباپ تحریک انصاف کی کوششوں سے انجام کو پہنچے گا، پیپلز پارٹی کا دامن بھی صاف نہیں،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا مفا دایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز لیگ کا نقصان اصل میں پی پی کا نقصان ہے یہ سب ایک ہی تھالی کے جٹے بٹے ہیں، یہ دونوں جماعت ایک دوسرے کے تعاون کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ پانامہ کے فیصلے میں عمران خان کی اصولی سیاست کی جیت ہوئی ہی ہے ہماری خواہش ہے کہ صاف اور ستھرے لوگ پارلیمنٹ کا حصہ بنیں یعنی اسمبلیوں میں موجود چوروں اور لٹیروں کا داخلہ ہمیشہ کے لئے بند ہو جانا چاہئے۔#
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات