فیصلہ اخلاقی طور پر وزیراعظم کے خلاف آیا ہے، نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے،خورشید شاہ

جمعرات 20 اپریل 2017 21:08

فیصلہ اخلاقی طور پر وزیراعظم کے خلاف آیا ہے، نواز شریف کو اخلاقی طور ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ اخلاقی طور پر وزیراعظم کے خلاف آیا ہے۔ نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو جانا چاہیئے۔ جمعرات کے روز اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پانامہ لیکس کیس کے فیصلے پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں پانامہ کا فیصلہ بڑا واضح آیا ہے۔

(جاری ہے)

2ججز نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف کو نا اہل ہو جانا چاہیئے جبکہ3ججز بھی اس سے انکاری نہیں تھے۔ انہوں نے اس پر جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ کے ماتحت افراد کیا تحقیقات کریں گے۔ نواز شریف کو اخلاقی طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے۔ انہو ںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ سماعت میں کوئی کسی کا آخری دوست اور آخری دشمن نہیں ہوتا ہے۔۔( علی)