پاناماکیس:فیصلےکےآغازمیں ماریوپازوکےمعروف ناول’’دی گاڈفادر‘‘کاحوالہ

دی گاڈفادرکےتحت’دولت کےہربڑےخزانےکےپیچھے ایک جرم چھپاہوتاہے‘،پاناما فیصلے میں قوم کی توجہ علامہ اقبال کےایک شعر’صورت شمشیر ہےدست قضا میں وہ قوم،کرتی ہے جو ہرزماں اپنےعمل کاحساب‘کی طرف بھی دلائی گئی۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اپریل 2017 20:09

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل2017ء): سپریم کورٹ میں پاناماکیس کےفیصلے کے آغاز میں 1969کے ماریو پازو کے معروف ناول’’دی گاڈفادر ‘‘کا ذکربھی کیاگیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاناماکیس کافیصلہ پانچ رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سنایا۔

(جاری ہے)

پاناماکیس کے فیصلے کے آغازمیں ناول گارڈفادرکاحوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’دولت کے ہربڑے خزانے کے پیچھے ایک جرم چھپاہوتاہے‘ ۔ اسی طرح پاناما فیصلے میں قوم کی توجہ علامہ اقبال کے ایک شعر’صورت شمشیر ہےدست قضا میں وہ قوم،کرتی ہے جو ہرزماں اپنے عمل کا حساب‘کی طرف بھی دلائی گئی۔ عدالت نے کہا کہ اقوام عالم میں سرفخر سے بلندکرنے کیلیے علامہ اقبال کےاس شعر پرتوجہ دینا ہوگی۔