پاک چین دوستی دونو ں ممالک کے درمیا ن ایک محور اور سدا بہا رتعلقات کی علا مت ہے‘ سپیکر قومی اسمبلی

ْ دونو ں دوست ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کا ساتھ دیا ہے، دوستی کا یہ رشتہ نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے ، پاک ، چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کے لیے نا گزیر ہے،سی پیکمنصوبہ علا قائی ترقی کے لیے گیم چینجر منصو بہ ثابت ہو گا، ایاز صادق کی چین کی سینٹرل کمیٹی آف چائنا کے ممبراور صوبے کے پارٹی سیکر ٹری سے گفتگو

جمعرات 20 اپریل 2017 21:06

پاک چین دوستی دونو ں ممالک کے درمیا ن ایک محور اور سدا بہا رتعلقات کی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایا ز صادق نے کہا ہے کہ پاک۔ چین دوستی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی دونو ں دوست ممالک کے ما بین مشترکہ جیو پو لیٹیکل ،اقتصادیا ت ،تاریخ اورا سٹر یٹجک مفادت پر مبنی تعلقات ہمیشہ ہر آزما ئش پر پو رے اترے ہیں ۔ وہ جمعرات کو چین کی سینٹرل کمیٹی آف چائنا کے ممبراور جیانگ ژی صوبے کے پارٹی سیکر ٹری لو شنشے سے گفتگو کر رہے تھے جنہوںنے پار لیمنٹ ہا ئوس میں ان سسے ملا قات کی۔

اس مو قع پرپا کستان میں تعینات چین کے سفیرسن ویڈونگ بھی مو جود تھے۔سردار ایا ز صادق نے کہا کہ پا ک ۔چین دوستی باہمی احترام ،اعتماد اور برادرانہ ہمسائیگی کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے اور دونو ں دوست ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسر ے کا ساتھ دیا ہے اور دوستی کا یہ رشتہ نسل در نسل منتقل ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر نے کہا کہ پاک ۔ چین اسٹریٹجک شراکت داری خطے اور اس سے باہر امن اور خوشحالی کے لیے نا گزیر ہے۔

پا ک۔چین اقتصادی راہداری (CPEC)کا حوالہ دیتے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ CPECمنصوبہ علا قائی ترقی کے لیے گیم چینجر منصو بہ ثابت ہو گا۔انہو ں نے کہا کہ CPECمنصوبہ خطے کی بے مثال خوشحالی کے مشترکہ خواب کا مظہر ہے۔انہو ں نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پا کستان کی خارجہ پا لیسی کا بنیادی جز ہیں اور دونو ں ممالک عالمی اور علا قائی فورمز پر ایک دوسر ے کے مو قف کی حما یت کر نے کے لیے پر عزم ہیں۔

چین کی سینٹرل کمیٹی آف چائنا کے ممبراور Jiangxi صوبے کے پارٹی سیکر ٹری Mr.LU Xinsheنے کہا کہ پا ک۔ چین دوستی ہر آزما ئش پر پورا اتری ہے اور چین کی اسٹرٹیجک شماروں میں پاکستان کو انتہا ئی اہمیت حاصل ہے۔ ا نہو ںنے کہا کہ دونو ں ممالک کی قیا دت مو جو دہ تعلقات کومزید مستحکم بنا نے اور نئی بلندیو ں تک پہنچانے پر غیر متزلزل عزم رکھتی ہے ۔انہو ںنے سپیکر کی پا رلیما نی رابطو ں کو فروغ دینے کی تجویز سے اتفاق کر تے ہو ئے دونوں ممالک میں عوامی سطح ُپر رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اور چین خطے کے امن اور خوشحالی کے لیے مصروف عمل ہیں اور سی پیکمنصوبہ اس مشترکہ ویژن کا عکا س ہے ۔

متعلقہ عنوان :