سانگھڑ پی ایس81 ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اپریل 2017 19:07

سانگھڑ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20اپریل2017ء) سانگھڑ پی ایس81 ضمنی الیکشن کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی حلقے پی ایس 81 سانگھڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ ووٹنگ کے دوران ایک ولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔