Live Updates

صوبائی وزراء اور (ن) لیگ کے رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیدیا

عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ،اس فیصلے کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچنے کیلئے شارٹ کٹ ڈھونڈنے کی بجائے پوری قوم سے معافی مانگیں ‘پرویز ملک ‘ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ، رانا مشہود احمد خان ،بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق ،جہانگیر خانزادہ، راجہ اشفاق سرور، ذکیہ شاہنواز ،خلیل طاہر سندھو

جمعرات 20 اپریل 2017 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) صوبائی وزراء اور (ن) لیگ کے رہنمائوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو حق اور سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا ،اس فیصلے کے بعد عمران خان وزارت عظمیٰ کے منصب تک پہنچنے کیلئے شارٹ کٹ ڈھونڈنے کی بجائے پوری قوم سے معافی مانگیں ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی پرویز ملک ، پنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان ،صوبائی وزراء ملک ندیم کامران ، رانا مشہود احمد خان ،بلال یاسین ، خواجہ عمران نذیر ، خواجہ سلمان رفیق ،جہانگیر خانزادہ، راجہ اشفاق سرور، ذکیہ شاہنواز ،خلیل طاہر سندھو نے اپنے الگ الگ بیانات میں عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف پانامہ کا معاملہ عدالت میں جانے سے پہلے از خود تحقیقات کا کہہ چکے تھے ۔

(جاری ہے)

عدالت عظمیٰ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ مخالفین نے جو الزامات عائد کئے ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں تھی اور انہیں منہ کی کھانا پڑی ہے ۔ رہنمائوں نے کہا کہ (ن) لیگ فیصلے کو من و عن تسلیم کرے گی اور اب مخالفین کو بھی چاہیے کہ وہ رونا دھونا چھوڑ کر ملک کو آگے بڑھنے دیں ۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیت پر کوئی فرق نہیں پڑھا ،عمران خان جو مرضی کر لیں انشا اللہ نواز شریف آئندہ پانچ سال کیلئے بھی وزیر اعظم ہوں گے اور عمران خان کا یہ عرصہ بھی روتے ہوئے گزر جائے گا۔

(ن) لیگ کے وزراء اور رہنمائوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی اہلیت پر کوئی سوال نہیںاٹھا یا گیا اور یہ ہماری بڑی کامیابی ہے اور اسی وجہ سے ہمارے مخالفین کے منہ لٹکے ہوئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد تین نسلوں کا حساب دینے والا سرخرو ہو گیا ، ہم یوم تشکر جبکہ ہمارے مخالفین یوم شرمندگی منا رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ جو عوامی عدالت میں نااہل ہوئے وہ قانونی عدالت میں بھی نااہل ہوگئے جبکہ عوامی عدالت سے جیتنے والے نواز شریف قانونی عدالت سے بھی جیت گئے ،اس بات کی تصدیق ہوگی ہے کہ سچا کون ہے اور جھوٹا کون ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات