ھنگو بازار میں نہتے شہری پر فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے پولیس اہلکاروں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جمعرات 20 اپریل 2017 19:10

ھنگو بازار میں نہتے شہری پر فائرنگ کر کے قتل کرنیوالے پولیس اہلکاروں ..
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) ھنگو بازار میں نہتے شہری حافظ رفیع اللہ پر فائرنگ کر کے قتل کرنے والے پولیس اہلکاروں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے،ظہیر حسین پر حملے کے بعد تحصیل نائب ناظم سمیت چالیس مسلع افراد کی غنڈہ گردی اور ہسپتال میں فائرنگ نا قابل برداشت ہے،تحصیل نائن ناظم اور اس کے حواریوں پر بھی مقدمہ درج کیا جائے،مطالبات کی منظوری تک ھنگو بازار میں شٹر ڈائون ہرٹال کا اعلان کرتے ہیں،ضلعی انتظامیہ یک طرفہ فیصلوں سے باز رہے،حکومتی رٹ کہیں نظر نہیں اتی،ھنگو بازار اور حساس مقامات پر ایک فرقے کے اہلکاروں کی تعیناتی پر بھی تحفظات ہیں ان خیالات کا اظہار سنی سپریم کونسل کے سربراہ مولانا عبدالستار،مولانا رحیم،ضلع کونسل کے ممبر شاد محمد شینواری،ٹکا خان ،حاجی شفیق خان اور دیگر نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشران نے کہا کہ چند روز قبل ھنگو بازار میں ضلعی مصالحاتی کونسل کے ممبر ظہیر حسین پر نا معلوم ملزمان نے فائرنگ کی اہل سنت اس واقعے کی مزمت کرتی ہے حملہ آور تو بھا گ گئے مگر ایک فرقے سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں نے شہری حافظ رفیع اللہ پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جو آج زندگی کی بازی ہار گیا۔اہل سنت کے مشران نے کہا کہ واقعہ کے فورآ بعد تحصیل نائب ناظم محمد وقاص درجنوں مسلع افراد کے ساتھ ھنگو ہسپتال آیا اور ہوائی فائرنگ کی۔

مریضوں اور سٹاف کو زدو کوب کیا۔یہ دونوں واقعات اہل سنت والجماعت اور شہریوں کے لیے ناقابل برداشت ہیں۔سنی سپریم کونسل کے مشران نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں،اور ہسپتال پر دھاوا بولنے والے تحصیل نائب ناظم محمد وقاص اور دیگر حملہ آوروں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں اور بازار میں شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

مولانا عبدالستار اور دیگر نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک ھنگو شہر میں شٹر ڈائوں کا فیصلہ کیا ہے اور آج سے ھنگو کے تمام بازار،مارکیٹیں اور تجاری مراکز بند رہیں گئے،سنی سپریم کونسل کے مشران نے کہا کہ ہم پر امن ہیں اور مزاکرات پر یقین رکھتے ہیں ہم ظہیر حسین پر حملے کی بھی مزمت کرتے ہیں مگر یک طرفہ اہل سنت کے خلاف اقدامات پر شدید تحفظات بھی رکھتے ہیں۔مشران نے واضح کیا کہ ھنگو بازار میں ایک سوش کے حامل پولیس اہلکاروں کی تعیناتی سے شہری عدم تحفظ کا احساس رکھتے ہیں اس ضمن میں بھی اقدامات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :