مسلم لیگ(ق) نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کسی جج نے نہیں کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین ہیں، مستعفی ہو کر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں،چوہدری شجاعت

جمعرات 20 اپریل 2017 19:05

مسلم لیگ(ق) نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) مسلم لیگ(ق) نے بھی وزیراعظم نوازشریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔جمعرات کے روز پانامہ لیکس کیس کے فیصلے کے بعد اپنے بیان میں مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کی2ججز نے فیصلہ دیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نااہل ہیں اور آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہیں،کسی جج نے نہیں کہا کہ وزیراعظم صادق اور امین ہیں،اس لئے وزیراعظم نوازشریف مستعفی ہو کر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہوں ۔(ولی)