بیورو کریسی بلدیاتی نظام کو تسلیم کرے،ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ماورائے ائین بھرتیوں اور تبادلوں سے باز رہے،ضلع ناظم مفتی عبید اللہ

جمعرات 20 اپریل 2017 19:02

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) بیورو کریسی بلدیاتی نظام کو تسلیم کرے،ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ ماورائے ائین بھرتیوں اور تبادلوں سے باز رہے۔ضلعی حکومت تعلیم کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ضلع کونسل نے ایجو کیشن کے متعلق متعدد قرار داد منظور کیں مگر ڈی ای او کے سٹاف نے اہمیت نہ دی ان خالات کا اظہار ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ضلع کونسل کا اجلاس کنوئینر حاجی زیارت گل اورکزئی کی صدارت میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ محمد شوکت۔ڈی ای او ایجو کیشن فی میل، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عابد زمان متعدد سرکاری افسران اور ضلع کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران عبدالعزیز خٹک۔

(جاری ہے)

زما نور بنگش،صادق الرحمان بنگش،فرید سنگھ،اور دیگر نے محکمہ ایجوکیشن میں تبدیلیوں اور ٹرانسفرز کے متعلق اپنے خدشات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ضلع کونسل کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

ڈی ای او محمد شوکت نے محکمہ میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی کے بارے میں ایوان کو بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ معزز ایوان کا دل سے احترام کرتے ہیں اور ضلع ناظم اور ایوان کو اعتماد میں لیکر پالیسی پر کام کریں گئے۔ضلع ناظم مفتی عبید اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی حکومت ایجو کیشن پر سب سے زیادہ توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بائی پاس کر کے فیصلے کرنے کا مطلب ہماری حثیت تسلیم نہ کرنے کے مترادف ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایوان نے کئی قرار دادیں منظور کیں مگر ڈی ای او ایجو کیشن کے سٹاف نے کوئی عمل نہیں کیا۔مفتی عبید اللہ نے واضح کیا کہ ہمیں اعتماد میں لیے بغیر کیے گئے فعصلوں کو تسلیم نہیں کریں گئی

متعلقہ عنوان :