بہاولپور:حق اور سچ کی فتح ہوئی اوروزیراعظم نواز شریف سرخرو ہوئے،عقیل نجم ہاشمی

وقت نے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی کا جذبہ رکھنے والوں کا ساتھ اللہ پاک بھی دیتے ہیں،میئر بہاولپور کا کارکنوں کے اجتماع سے خطاب

جمعرات 20 اپریل 2017 19:02

بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) حق اور سچ کی فتح ہوئی اوروزیراعظم نواز شریف سرخرو ہوئے۔ان خیالات کا اظہار میئرمیونسپل کارپوریشن بہاولپورعقیل نجم ہاشمی نے میونسپل کارپوریشن بہاولپورمیںمسلم لیگ ن کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد ایم سی بی میں جمع ہوئے تھے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ سیاسی مخالفین نے دشنام طرازی اور الزام ترا شی کو طریقہ سیاست سمجھا۔

لیکن وقت نے ثابت کردیا کہ عوام کی خدمت اور ملک و قوم کی ترقی کا جذبہ رکھنے والوں کا ساتھ اللہ پاک بھی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ساڑھے چار سال سے ہمارے عظیم قائد میاں نواز شریف پر سیاسی مخالفین کیچڑ اچھال رہے تھے۔پاکستان کے عوام جانتے تھے کہ میاں نواز شریف ہی ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملک و قوم کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے والوں نے میاں نواز شریف کا راستہ روکنے کی بہت کوشش کی لیکن ان سیاسی مخالفین کو منہ کی کھانا پڑی۔

اس موقع پرایک بڑی ریلی میونسپل کارپوریشن سے شروع ہو کرپریس کلب تک پہنچی۔ ریلی میں میاں نواز شریف زندہ باد،نواز شریف تیرے جانثار بے شمار بے شمارکے نعرے لگتے رہے۔اس موقع پر ایم پی اے فوزیہ ایوب قریشی،ڈپٹی میئرملک منیر اقبال چنڑ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات سمیع اللہ چوہدری،طاہر جانباز ،محمد ذیشان ،گڈو بھائی ،خرم بٹ،عادل انوراور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :