سپریم کورٹ کاپاناماکیس کافیصلہ،مسلم لیگ (ق)نے جے آئی کومستردکردیا

نوازشریف فیصلےبعدوزارت عظمیٰ کاحق کھوبیٹھےہیں،دوججزنےفیصلہ دیاکہ وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے۔صدر(ق)لیگ چوہدری شجاعت کاپاناماکیس کےفیصلے پرردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اپریل 2017 17:12

سپریم کورٹ کاپاناماکیس کافیصلہ،مسلم لیگ (ق)نے جے آئی کومستردکردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل2017ء) :مسلم لیگ (ق)کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے جے آئی کومستردکرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف فیصلے بعدوزارت عظمیٰ کاحق کھوبیٹھے ہیں،دوججزنے فیصلہ دیاکہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاناماکیس کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیاجے آئی ٹی نوازشریف کے پاس جائے گی؟کیااداروں کے سربراہ نوازشریف کے سامنے صفائیاں دیں گے؟انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے بعد نوازشریف وزارت عظمیٰ کاحق کھوبیٹھے ہیں۔چوہدری شجاعت نے کہا کہ وزراء نے آرڈرپڑھاہی نہیں اور مٹھائیاں بانٹی جارہی ہے۔جبکہ دوججزنے فیصلہ دیاکہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے۔