ڈونلڈٹرمپ 3مئی کو فلسطینی ہم منصب کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے

جمعرات 20 اپریل 2017 16:53

ڈونلڈٹرمپ 3مئی کو فلسطینی ہم منصب کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ 3مئی کو اپنے فلسطینی ہم منصب محمود عباس کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کریں گے، وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ بیان کے مطابق 3مئی کو ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنما مشرقی وسط کے امن کی بحالی کرنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے، جبکہ وائٹ ہاؤس کے پرس سیکرٹری لیٹن سپیر نے کہا ہے کہ یہ دورہ اس عزم کو ظاہر کرتا ہے کہ دونوں رہنما فلسطین اور اسرائیل کے مابین تصادم کو ختم کرنے اور مشرق وسط میں امن کی بحالی کیلئے کوشش کررہے ہیں واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی محمود عباس کے ساتھ یہ پہلی ملاقات ہوگی جس سے دونوں رہمناؤں کے مابین رابطے کا تسلسل شروع ہوجائے گا

متعلقہ عنوان :