’’سپیشل برانچ کے اہلکار بھی ریڈ زون میں تعینات رہے‘‘

جمعرات 20 اپریل 2017 16:49

’’سپیشل برانچ کے اہلکار بھی ریڈ زون میں تعینات رہے‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) پانامہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار ریڈ زون کی نگرانی کرتے رہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر شاہراہ دستور پر سپیشل برانچ کے اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا تھا جو ہر آنے اورجانے والے پر نظر رکھے ہوئے تھے اور امن و امان کی صورتحال کوبر قرار رکھنے کے لئے تعینات رہے ۔رات بھر اور صبح سویرے سے ہی شاہراہ دستور کے ارد گرد سرچ آپریشن بھی کیا گیا تاکہ ممکنہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔اس کے علاوہ ریڈ زون میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی تلاشی لی جاتی رہی۔

متعلقہ عنوان :