’’کسی سیاسی کارکن کو ریڈ زون میں داخلہ نہیں ہونے دیا گیا‘‘

جمعرات 20 اپریل 2017 16:43

’’کسی سیاسی کارکن کو ریڈ زون میں داخلہ نہیں ہونے دیا گیا‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) مسلم لیگ(ن) اور تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کے فیصلے کے دوران مسلم لیگ (ن) ، تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اورعوامی مسلم لیگ سمیت کسی کے کارکن کو ریڈ زون میں داخلہ کی اجازت نہ دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لوگوں بہت بے چین نظر آئے اور وہ اپنے قائدین کے ساتھ ریڈ زون میں داخل نہ ہونے پر مایوس تھے جبکہ کارکنوں کو روکنے کیلئے 500سے زائد اہلکار ریڈ زون کے داخلی گیٹوں پر تعینات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے کارکنوں کو سپریم کورٹ کے احاطے میں جانے سے منع کردیا تھا اور شاہراہ دستور سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم اس کے باوجود متعدد کارکن ریڈ زون کے باہر کھڑے نظر آئے۔

متعلقہ عنوان :