’’وی وی آئی شخصیات کو ریڈ زون میں داخلے کیلئے پاسز جاری کیے گئے تھے‘‘

جمعرات 20 اپریل 2017 16:43

’’وی وی آئی شخصیات کو ریڈ زون میں داخلے کیلئے پاسز جاری کیے گئے تھے‘‘
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2017ء) پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کیلئے جانے والی وی وی آئی پی شخصیات کو ریڈ زون میں داخلے کیلئے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کیلئے جانیوالوں کو ریڈ زون میں داخل ہونے کیلئے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ۔اس موقع پر کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو پاسز کے بغیر ریڈ زون میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور عام افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا جبکہ تحریک انصاف ،جماعت اسلامی اورعوامی مسلم لیگ کو 15,15 پاسز جاری کیے گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :