Live Updates

عمران خان بنی گالہ روانہ ، پارٹی قائدین کے ہمراہ شکرانے کے نوافل ادا کیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اپریل 2017 15:16

عمران خان بنی گالہ روانہ ، پارٹی قائدین کے ہمراہ شکرانے کے نوافل ادا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2017ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان سپریم کورٹ سے پانامہ کا فیصلہ سننے کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی بنی گالہ روانہ ہو گئے جس پر چہ مگوئیاں کی گئیں کہ کپتان مایوس ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور بنی گالہ میں پارٹی قائدین کے ہمراہ شکرانے کے نوافل بھی ادا کیے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ عمران خان نے پارٹی ذمہ داران کو مٹھائی کا انتظام کرنے کی ہدایات بھی کیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :