Live Updates

تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے، عابد شیر علی

جمعرات 20 اپریل 2017 15:25

تحریک انصاف نے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے، عابد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے گذشتہ آٹھ ماہ سے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے،تحریک انصاف نوازشریف اور ملکی ترقی سے خائف ہے،عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں،اربوں روپے لوتنے والوں کو تاج پہنائے گئے،ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں پر الزامات لگائے گئے،کرپشن کا ایوارڈ کسی کو ملا تو وہ آصف زرداری کو ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ تحریک انصاف نے گذشتہ آٹھ ماہ سے پاکستان کی سیاست میں جھوٹ کا طوفان برپاکر رکھا ہے،عدالتیں ثبوتوں پر فیصلے کرتی ہیں،الزامات پر نہیں،عمران خان نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نوازشریف اور ملکی ترقی سے خائف ہے،اربوں روپے لوتنے والوں کو تاج پہنائے گئے،ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والوں پر الزامات لگائے گئے،عدالتیں اخباری تراشوں پر فیصلے نہیں کرتیں،کرپشن کا ایوارڈ کسی کو ملا تو وہ آصف زرداری کو ملے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات