بھارتی طیارہ نئی دہلی ائرپورٹ پر حادثہ سے بال بال بچ گیا

جمعرات 20 اپریل 2017 14:53

نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) بھارتی ائر لائین جیٹ ائر ویزکا مسافر طیارہ نئی دہلی ائرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو بھارتی میڈیا نے ائر لائین جیٹ ائر ویز کے حوالہ سے بتایا کہ ا ٓے ٹی آر جہاز دہرادون سے نئی دہلی ائر پورٹ پر پہنچاتھا تاہم لینڈنگ کے دوران اس کے پہیے سے شور کی آوازیں آئیں اور جہاز پائلٹ سے بے قابو ہو کر رن وے سے اتر گیا۔ ائر لائین کے مطابق عملہ سمیت65 مسافر بالکل محفوظ رہے جن کو فوری طور پر جہاز میں سے نکال لیا گیا۔ واقعہ کے بعد دہلی ائر پورٹ پر پوازوں کی رونگی اور آمدورفت کا سلسلہ دو گھنٹے تک رکا رہا اور کئی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :