امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں ،ْ ہماری حکومت آئی تو حسین حقانی کو کوئی نہ کوئی سزا دیں گے ،ْآصف زر داری

جمعرات 20 اپریل 2017 13:34

امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں ،ْ ہماری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو غدار سمجھتا ہوں ،ْجس نے دھرتی سے وفانہیں کی وہ اپنی ماں سے بغاوت کرتاہے ،ْوہ کچھ بھی کرسکتا ہے،اگر ہماری حکومت آئی تو حسین حقانی کو کوئی نہ کوئی سزا دیں گے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاکہ میں نے اپنے سامنے مشرف کونکالنے اور اداروں کو بنانے کا مقصد رکھا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو اپنی سوچ کے قریب نہیں سمجھتا، ایم این اے کی نشست پر سندھ سے انتخابات میں حصہ لوں گا، میرے ساتھیوں کو کیوں اٹھایا کیا جا رہا ہے یہ تو اٹھانے والے جانیں۔آصف زرداری نے کہاکہ جیل میں قید تنہائی میں تھاتب دبائومیں نہ آیا تواب کیا آئوں گا، میرے ساتھیوں کو جو اٹھا رہے ہیں ان سے نہیں لڑوں گا۔