والدین طلبہ کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں‘ پرائیویٹ سکولوں کی حوصلہ شکنی کریں، پرائیویٹ غیر معیاری سکولوں نے طلبہ سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے علاوہ نظریاتی تخریب کاری کا موجب بن رہے ہیں

مرکز ی سیکرٹری اطلاعات انجمن اساتذہ آزادکشمیر شیخ معراج خالد کی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 20 اپریل 2017 13:28

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) مرکز ی سیکرٹری اطلاعات انجمن اساتذہ آزادکشمیر شیخ معراج خالد نے کہاہے کہ والدین طلبہ کو سرکاری تعلیمی اداروں میں داخل کرائیں، اور پرائیویٹ سکولوں کی حوصلہ شکنی کریں، پرائیویٹ غیر معیاری سکولوں نے طلبہ سے بھاری فیسیں وصول کرنے کے علاوہ نظریاتی تخریب کاری کا موجب بن رہے ہیں۔

حکومت نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف جس کارروائی کاآغاز کیاہے وہ ایک مثبت اقدام ہے۔ گزشرہ روز انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم کے نام پر کاروبار اور مال بٹورنے کی دوکانیں کھلی ہوئی ہیں سرکاری تعلیمی اداروں میں نظریاتی اور فکری الام بندی کے ساتھ طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ طلبہ کو جدید دو رکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہے ہیں۔ اور محب وطن قوم تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھمبر سے نیلم تک پرائیویٹ سکولوں نے طلبہ کے والدین سے ٹیوشن فیس کے نام پر مال بٹورنے کاجو سلسلہ شروع کررکھاہے۔ اس سے والدین معاشی طور پر متاثر ہورہے ہیں پرائیویٹ سکولوں کو فیس دینے کے بجائے طلبہ کو اچھی خوراک ، اچھا لباس اور اچھا ماحول فراہم کرنے پر وہ پیسہ خرچ کیاجائے انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کانتیجہ مزید بہتر کرنے کیلئے انتھک محنت کی ضرورت ہے جس پر موجودہ حکومت کام کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :