سید قائم علی شاہ اور نثار کھوڑو نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی

جمعرات 20 اپریل 2017 13:15

سید قائم علی شاہ اور نثار کھوڑو نے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی دیکھی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ کے سینئر وزیر نثار کھوڑو نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو مہمانوں کیلئے مختص گیلری میں دونوں شخصیات نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ پیپلز پارٹی کے رکن عمران ظفر لغاری نے دونوں مہمانوں کا گیلری میں خیرمقدم کیا۔