سندھ کو اس کا حق ملنا چاہیے، قائم علی شاہ

جمعرات 20 اپریل 2017 12:35

سندھ کو اس کا حق ملنا چاہیے، قائم علی شاہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ کو اس کا حق ملنا چاہیے ، وفاق کو گیس سمیت دیگر اہم مسائل پر خطوط لکھے ہیں مگر جواب نہیں ملا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زیدہ مقدار میں گیس سندھ سے نکل رہی ہے جبکہ سندھ کو اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ گیس کے حوالے سے سندھ کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا باقی صوبوں کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے وفاق کو اہم مسائل پرخطوط لکھے ہیں مگر ان کا ابھی تک جواب نہیں ملا۔

متعلقہ عنوان :