سانگھڑمیں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس81پر پولنگ شروع -پیپلزپارٹی سمیت16امیدوار میدان میں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 اپریل 2017 11:02

سانگھڑمیں سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس81پر پولنگ شروع -پیپلزپارٹی سمیت16امیدوار ..
سانگھڑ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2017ء) سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔یہ نشست ایم پی اے جام مددعلی کے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی نشست حلقہ پی ایس 81 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل کا آغاز ہوگیا۔پولنگ8 بجے سے شام 5بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

سانگھڑ پی ایس 81 کی یہ نشست ایم پی اے جام مدد علی کی مسلم لیگ فنکشنل چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے اور اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔ضمنی الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام سمیت 16 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔پیپلزپارٹی کی جانب سے جام مدد علی اس نشست پرالیکشن لڑرہے ہیں۔جبکہ مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جام نفیس علی ہیں۔پی ایس 81حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد ایک لاکھ انتالیس ہزار ایک ہے،جن میں مرد ووٹرز چھہتر ہزار چار سو اکسٹھ اور خواتین ووٹرز باسٹھ ہزار پانچ سو چالیس ہیں،جن کے لیے 122 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :