پاکستانی فوج کا سپیشل سروسز گروپ دنیا کی 8 قابل ترین ایلیٹ سپیشل فورسز میں شامل

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اپریل 2017 23:49

پاکستانی فوج کا سپیشل سروسز گروپ دنیا کی 8 قابل ترین ایلیٹ سپیشل فورسز ..
ایلیٹ سپیشل فورس کسی بھی ملک کی سب سے بہترین اور سب سے زیادہ  تربیت یافتہ یونٹ ہوتی ہے۔یہ یونٹ اُن مقامات پر بھی کاروائی کرتی ہے، جہاں کسی دوسری فورس کے پاس کاروائی کی صلاحیت نہ ہو۔ اس طرح کی یونٹ میں  تمام افواج کے بہترین میں سے بھی بہترین لوگ شامل کیے جاتے ہیں۔
بزنس انسائیڈ نامی ویب سائٹ نے دنیا کی 8 قابل ترین ایلیٹ سپیشل فورسز کی فہرست شائع کی ہے۔

اس فہرست میں پاکستان کے سپیشل سروسز گروپ یا ایس ایس جی کو 8 ویں نمبر پر شامل کیا گیا ہے۔ایس ایس جی اپنی سخت ٹریننگ کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایس ایس جی  کی ٹریننگ  میں فل گیئر میں 12 گھنٹے میں 36 میل  اور 50 منٹ میں 5 میل دوڑ بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)


اس فہرست میں پانچویں نمبر پر فرانس کی National Gendarmerie Intervention Group  یا GIGN بھی شامل ہے۔ جی آئی جی این کو 1973 میں قائم کیا گیا تھا۔

اس فورس میں صرف 200 فوجی شامل ہوتے ہیں، اپنے قیام سے اب تک یہ 600یرغمالیوں کو آزاد کر اچکی ہے۔ فرانس میں قانون ہے کہ کوئی بھی  اس یونٹ کے فوجیوں کی تصویر  شائع نہیں کر سکتا۔ 1979 میں خانہ کعبہ میں پھنسے یرغمالیوں کو نکالنے میں جی آئی جی این نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔ چونکہ مکہ میں کوئی غیر مسلم داخل نہیں ہو سکتا، اس لیے اس آپریشن سے پہلے اس یونٹ کے 3 افراد نے اسلام قبول کیا تھا۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر یو ایس نیوی سیلز(US Navy SEALs) ہے، جسے 1962 میں قائم کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :