روس کا خلا میں جانے کے لیے تیار کیا جانے والا روبوٹ فائرنگ بھی کر سکتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 اپریل 2017 23:48

روس کا خلا میں  جانے کے لیے تیار کیا جانے والا روبوٹ  فائرنگ بھی کر سکتا ..
روس کے روبوٹ FEDOR یعنی Final Experimental Demonstration Object Research کو 2021 میں خلا میں بھیجا جائے گا۔ یہ روبوٹ اپنے ہدف کو گولیوں سے بھی چھلنی کر سکتا ہے تاہم روس کے ڈپٹی پرائم منسٹر کا اصرار ہے کہ یہ روبوٹ ٹرمینیٹر نہیں ہے۔روس کے ڈپٹی پرائم منسٹر دیمتری روگوزین نے ٹوئٹر پر اس روبوٹ  کی دوران تربیت ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

روسی ماہرین کا کہنا ہےکہ  فائرنگ کی پریکٹس سے روبوٹ کی فیصلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔

انسان نما اس روبوٹ کو ریسکو کے کاموں کے لیے بنایا گیا تھا لیکن انجینئروں کا کہنا ہے کہ اسے فوجی مقاصد کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتاہے۔دیمتری روگوزین نے اس روبوٹ کے اگلا ٹرمینیٹر ہونے کی تردید کر دی ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ ہم ٹرمینیٹر نہیں بنا رہے ۔ اُن کا کہنا تھاکہ مصنوعی ذہانت کو بہت سے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :