آل پارٹیز ماشکیل کے زیراہتمام احتجاجی ریلی کے انعقاد کا اعلان

بدھ 19 اپریل 2017 23:57

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء)آل پارٹیز ماشکیل کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی ماشکیل شہر کے مختلف شاہرایئوں پر گشت کر تے ہوئے ماشکیل چوک میں مظاہرہ کیا گیا مظاہرین سے ماشکیل آل پارٹیز,پنشنرز اور گورنمنٹ ٹیچر یسوسی ایشن کے رہنماوں نے خطاب کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 9 ماہ سے بی اینڈ آر ،محکمہ صحت ،اور لیویز کے ریٹائرڈملاز مین کو پنشنرز کی عدم اداہیگی اور ماشکیل میں ناقص بجلی کی سہولت سے متعلق ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے ایم پی اے خاران میر عبدالکریم نوشروانی نے ٹیلی فونک خطاب کیاانھوں نے کہا ماشکیل کے تمام پنشنرز اور اور بجلی کی عدم سہولیات پربھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائیں جمعیت علماء اسلام کے رہنما ماشکیل ٹاؤں کے کونسلر میر جیند خان ریکی ,گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسیشن کے سینر رہنما حسن بسمل, بی این پی,مینگل کے رہنما اکرم سیاہ پاد,پی پی پی کے سینر رہنما میر ظریف بلوچ اور جمعیت علماء کے ضلعی سالار حافظ حق نواز نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد پنشن کی عدائیگی کی جائے اور بجلی کی بحالی کاکام جلد از جلد شروع کیاجائے انھوں نے حکام بالا کو صرف تین دن کی مہلت دیتے ہوئے خبردار کیا کہ بصورت دیگر خزانہ آفیسر واشک کے دفتر کے سامنے آل پارٹیز اور گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دھرنا دیں گے اور ساتھ ہی ماشکیل میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگاہیں گیاانکا کہنا تھا پاک ایران سر حدی شہر ماشکیل مختلف مسائل کا شکار ہے انھیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ نو ماہ سے ان ملازمین کو تنخوا کی عدم فراہمی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا ہے اعلیٰ حکام فوری طور پر نوٹس لیکر مسلے کو حل کیا کریں ۔