مسلم لیگ ن آئندہ جنرل الیکشن میں جعفر آباد، نصیرآباد میں اپنے امیدوار سامنے لاکرکلین سوپ کریں گے ، کارکن تیا ریاں شروع کریں ، میدان شیر ہی شیر ہوں گے، اپنے دور میں دیہی علا قوں میں ترقیا تی کاموںکے جال بچھائے ، فارم ٹو مارکیٹ ،بلیک ٹاپ روڈ دیئے ، اسکول ودیگر ترقیا تی کام کئے، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی

بدھ 19 اپریل 2017 23:57

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ورکن صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ آنے والے جنرل الیکشن میں جعفر آباد اور نصیرآباد میں اپنے امیدوار سامنے لائیں اور انشاء اللہ کلین سوپ کریں گے ، مسلم لیگ کے عہداراور ورکر تیا ریاں شروع کریں ، میدان میں شیر ہی شیر ہوں گے، ہم نے اپنے دور میں دیہی علا قوں میں ترقیا تی کام کے جال بچھائے ، فارم ٹو مارکیٹ بلیک ٹاپ روڈ دئے ، اسکول اور دیگر ترقیا تی کام کئے ۔

وہ بدھ کو اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس سابق وزیر اعلیٰ و رکن صوبائی اسمبلی میر جان جمالی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں انہوں نے عہدیداروں اور ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ جب بھی اقتدار میں آئی انہوں نے اجتما عی کاموں کو ترجہی دی اور علا قے میں بلیک ٹاپ روڈ ، فارم ٹو مارکیٹ روڈ ، اسکول ، پینے کے صاف پانی اور دیگر ترقیا تی کام کئے اور ہمیشہ خدمت اور جزبے سے کام کئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکن پارٹی کے سرمایا ہیں اور اب ورکر اور لیگی عہدیداروں کو آنے والے الیکشن کی تیاریاں ابھی سے شروع کریں انہوں نے کہا کہ ضلع جعفرآبا د اور نصیرآبا د میں (ن) لیگ کے امیدوار میدان میں آئیں گے اور انشاء اللہ تمام حلقوں سے کامیابی حاصل کریں گے ، انہوں نے ورکروں سے کہا کہ وہ ابھی سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور جو بھی عوامی مسائل ہے تو ان کے حل کی بھی کوشش کریں گے ، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی تو اجتماعی کا موں کو تجہی دی ہے ، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے حلقہ انتخابات میں عوامی خدمات کی ہے جس سے عوام خوش ہیں اور انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں ووٹ مسلم لیگ کو کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسلم لیگ کے ریاض خا ن ہجوانی ، اللہ رکھیہ ببر ، ریاض حسین ببر، محمدد قاسم لہڑی ،غلام قادر پلال،حبیب اللہ مینگل، غلام نبی سومرو اور دیگروں نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگی ہیں اور ہمیشہ عوام کی بھلائی اور خدمت کی ہے اس مرتبہ بھی ہم میر جان محمد خا ن جمالی اور مسلم لیگی جو بھی امیدوار ہیں ان کو کامیاب بنائیں گے اور ابھی سے ہم عوامی مہم کا آغاز شروع کریں اور ہم مسلم لیگ کے ساتھ ہیں ۔