وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناللہ خان زہری سے انجیرہ کے وفدکی ملاقات

وزیراعلیٰ کی سیکورٹی اداروں سے ملکر پر امن بلوچستان کے خواب کو عملی پہنانے کی یقین دہانی

بدھ 19 اپریل 2017 23:57

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناللہ خان زہری سے انجیرہ کے وفدکی ملاقات
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناللہ خان زہری سے پولیٹیکل سیکرٹری ملک ظاہر خان کاکڑ کی قیادت میں انجیرہ میں وفدنے ملاقات ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ حکومت امن وامان کے معاملے میں کافی سنجیدہ ہے اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر پر امن بلوچستان کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

اس وقت بلوچستان میں مکمل امن ہے اور لوگ اپنے کاموں میں مصروف عمل ہیں اور ہر جگہ بآسانی سفر کرسکتے ہیں۔ وفد میں عبدالوہاب اٹل، شاکر محمد حسنی، عرفان کاکڑ، حاجی وارث خان اچکزئی، کلیم اللہ کاکڑ اور دیگر شامل تھے۔ ۔ ترقیاتی کاموں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بجٹ سے پہلے پہلے اہم منصوبوں کو مکمل کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

اس کے لئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے لئے متعلقہ حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ نے پولیٹیکل سیکریٹری کو ہدایت کی کہ پارٹی کارکنوں کے مسائل کے حل کے لئے ان سے رابطہ میں رہیں اور حکام تک ان کے مسائل پہنچا کر حل کرائیں تاکہ کارکنوں کے ذریعے مخالف پارٹیوں کا بھرپور مقابلہ کرسکیں۔ اس موقع پر پولیٹیکل سیکریٹری نے شہداء زہری کی برسی کے موقع پر اہم انتظامات پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کیا اور انتظامی کمیٹی کے سربراہ میر عبدالرزاق زہری کے کاوشوں کو سراہا۔ پولیٹیکل سیکریٹری نے اپنے وفد کے ہمراہ شہداء زہری کی قبروں پر گل پاشی کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :