لاہور، گراں فروشی پر56 افراد گرفتار

بدھ 19 اپریل 2017 23:54

لاہور، گراں فروشی پر56 افراد گرفتار
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) ڈپٹی کمشنر لاہورسمیر احمد سید کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈائون کو جاری رکھااور830مقامات پر چھاپے مارکر35دکانداروں کے چالان جبکہ30,500روپے کے جرمانے عائد کئے گئے،53افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر56افراد کو گرفتار کروایا گیا،31 افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لاہورنے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :