پاناما کیس کافیصلہ احتساب کی مضبوط روایت قائم کرے گا ،پی پی پی رہنماء

حاضر حاضر لہو ہمارا کا نعرے لگانے والوں میں سے ایک بھی فیصلہ آنے کے بعد نظر نہیں آئے گا پانامہ فیصلے سے قبل بینرزآویزاں کرنامداخلت کے متراد ف ہے۔آوازتویہی آرہی ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کے خلاف ہوگا۔نوازلیگ میں ڈنڈے اور گفتار والے گلوبٹ ہیں سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی تیاری حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ہے،مولا بخش چانڈیو ،نثار احمد کھوڑو اور سید ناصر حسین کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 19 اپریل 2017 23:49

پاناما کیس کافیصلہ احتساب کی مضبوط روایت قائم کرے گا ،پی پی پی رہنماء
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاناما کیس کافیصلہ احتساب کی مضبوط روایت قائم کرے گا ۔حاضر حاضر لہو ہمارا کا نعرے لگانے والوں میں سے ایک بھی فیصلہ آنے کے بعد نظر نہیں آئے گا ۔پانامہ فیصلے سے قبل بینرزآویزاں کرنامداخلت کے متراد ف ہے۔آوازتویہی آرہی ہے کہ فیصلہ وزیراعظم کے خلاف ہوگا۔

نوازلیگ میں ڈنڈے اور گفتار والے گلوبٹ ہیں۔سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی تیاری حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں مولا بخش چانڈیو ،نثار احمد کھوڑو اور سید ناصر حسین نے کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کا پوری قوم کو انتظار ہے ۔

(جاری ہے)

میری خواہش ہے کہ پاناما کے معاملے میں عدلیہ جیتے ۔پاناما کا نام لو تو( ن) لیگ کے وزرا پتھر پھینکنا شروع ہوجاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ فیصلے سے قبل لاہور میں بینرز آویزاں کرنے کا مقصد عدلیہ پر دباؤ ڈالنا ہے ۔جنہوںنے بینرز لگائے ہیں وہ فیصلے کے بعد ڈھونڈنے سے بھی نہیں آئیں گے ۔ماضی میں بھی جب میاں نواز شریف کو اقتدار سے ہٹایا گیا تھا تو کلثوم نواز شریف کو ساری رات گاڑی میں پولیس کے گھیرے میں رہیں لیکن ایک متوالا بھی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا تھا ۔

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ہمارے ساتھ عدلیہ کا رویہ مختلف اور دوسروں کے ساتھ کچھ اور رہا ہے ۔سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے خلاف احتجاج کی تیاری حکمرانوں کو زیب نہیں دیتی ہے ۔افرا تفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو حکومت کو بھی سخت نقصان پہنچنے گا ۔ضروری ہے کہ بے چین وزراء اپنے جذبات پر قابورکھیں ۔پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اور سینئر صوبائی وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ فیصلہ وزیراعظم کے حق میں آئے گا ۔

پیپلزپارٹی نے دووزیراعظم عدلیہ کے نام پر قربان کردیئے لیکن اف تک نہیں کی ۔40سیکنڈ کے عدالتی فیصلے سے یوسف رضا گیلانی نااہل ہوگئے ۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کے فیصلوں کو قبول کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ نواز لیگ میں ڈنڈے اور گفتار والے گلوبٹ ہیں ۔صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے پر پوری دنیا کی نظر ہے ۔نواز لیگ کے خلاف ماضٰ میں بہت کم فیصلے آئے ہیں ۔دیکھنا یہ ہے کہ عدالت آج کیا فیصلہ دیتی ہے ۔سب کو عدالتی فیصلے کو تسلیم کرنا چاہیے ۔