وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،ڈیزاسٹرانشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار، انشورنس پلان میں انسانی اموات کیساتھ فصلوں ، گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات شامل ہونے چاہئیں، محمدشہبازشریف

بدھ 19 اپریل 2017 23:45

وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ،ڈیزاسٹرانشورنس پلان کو حتمی شکل دینے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ نے ڈیزاسٹرانشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور ڈیزاسٹر انشورنس پلان کو حتمی شکل دینے میں تاخیر کی انکوائری کا حکم دیا -وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل میں گھرے لوگوں کی مددکے پروگرام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں اورقدرتی آفات بالخصوص سیلابوں سے ہونیوالے نقصانات کی تلافی کیلئے انشورنس کا جامع نظام ضروری ہی- انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی آفات میں ہونیوالے نقصانات کی تلافی شفاف نظام کے ذریعے کرتی ہے - وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ انشورنس پلان میں انسانی اموات کیساتھ فصلوں ، گھروں اور لائیوسٹاک کے نقصانات بھی شامل ہونے چاہئیںاورڈیزاسٹر انشورنس پلان کو جلد سے جلد حتمی شکل دی جائے - اجلاس میں قدرتی آفات خصوصاً سیلاب سے ہونیوالے نقصانات کے ازالے کیلئے ڈیزاسٹر انشورنس پلان کے اجراء کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا-صوبائی وزراء ملک ندیم کامران،عائشہ غوث پاشا،اعجاز احمداچلانہ،چیف سیکرٹری،متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاور اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :