پانامہ سکینڈل کا فیصلہ، حق کی فتح ہو گی ،صاحبزادہ محبوب الرحمان

بدھ 19 اپریل 2017 23:40

پانامہ سکینڈل کا فیصلہ، حق کی فتح ہو گی ،صاحبزادہ محبوب الرحمان
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما صاحبزادہ محبوب الرحمان نے کہا ہے کہ آج پانامہ سکینڈل کا فیصلہ آئے گا جس میں حق کی فتح ہو گی اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ سکینڈل نے پاکستان کے عوام کو جگایا ہے اور اب آج سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آئے گا جس میں صرف انصاف کا بول بالا ہو گا‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل آج کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط ہے کیونکہ یہ فیصلہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دے گا اور امید ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہو گا۔

متعلقہ عنوان :