کراچی، ڈی اے کا قیمتی اراضی پر موجود تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری

بدھ 19 اپریل 2017 23:40

کراچی، ڈی اے کا قیمتی اراضی پر موجود تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس کی ہدایت پر کے ڈی اے کی قیمتی اراضی خصوصاً رفاہی مقاصد کے لئے مخصوص اراضی پر موجود تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ سیل جمیل بلوچ کی نگرانی میں کے ڈی اے کے عملہ نے نارتھ کراچی ST-7 سیکٹر 5-D پر خصوصاً ST-7 جو تقریباً 6 ہزار مربع گز پر محیط ہے جو شہریوں کو کھیل اور دیگر تفریحی سہولیات کے لئے مختص کی گئی تھی۔

اور جس پر غیر قانونی طور پر 5 شادی ہالز اور 12 سے زائد رہائشی مکانات تعمیر کئے گئے تھے۔ مقامی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیئے گئے۔ واضح رہے کہ لینڈ مافیا اور قابضین کی جانب سے افسران کو سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہونے کے باوجود کے ڈی اے تمام غیر قانونی قبضوں، تجاوزات اور تعمیرات کا فی الفور خاتمہ میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

اور اس آپریشن کی ڈی جی کے ڈی اے خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ جبکہ نئے تجاوزات کی روک تھام کے لئے کے ڈی اے کی تمام اسکیموں اور ٹائون شپس میں سخت نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے سید ناصر عباس نے کہا ہے کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف یہ آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔ اور کسی سیاسی دبائو کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔ زمینوں کو قبضہ واگزار کرانے کے لئے کے ڈی اے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لارہا ہے۔ علاوہ ازیں بقایا جات کی وصولی کے نظام کو مربوط بنایا جارہا ہے تاکہ ادارہ جلد مستحکم ہوکر اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکے۔ آپریشن کے دوران ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل جمیل بلوچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعیم حسین ، مقامی انتظامیہ اور کے ڈی اے کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔#

متعلقہ عنوان :