اب تک تین ہزار سے زائد افراد گمشدہ ہیں ،آصف زرداری کے قریبی ساتھی بھی ان میں شامل ہیں ، سینیٹر تاج حیدر

فوجی عدالتون میں توسیع اور گرفتار کئے گئے افراد جو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کی شق شامل تھی ، ایوان بالا میں گفتگو

بدھ 19 اپریل 2017 23:38

اب تک تین ہزار سے زائد افراد گمشدہ ہیں ،آصف زرداری کے قریبی ساتھی بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) سینیٹر تاج حیدر نے بدھ کے روز ایوان بالا میں عوامی دلچسپی کے امور پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 3 ہزار سے زائد افراد گمشدہ ہیں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی بھی انہیں گم شدگان میں شامل ہیں ۔ معزز اراکین پہلے ہی اس لئے سکیورٹی نہیں بلکہ سیاسی گمشدگیاں قرار دیا جاچکا ہے ۔

(جاری ہے)

فوجی عدالتون میں توسیع اور گرفتار کئے گئے افراد جو 24 گھنٹے میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کی شق شامل تھی حالیہ فوجی عدالتوں کو دی گئی توسیع کے اگلے تین دنو ں میں نئی گمشدگیاں ہوئی ہیں جب ہم ایوانوں سے واک آئوٹ کے باوجود کوئی مثبت جواب نہیں آرہا قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے دفاع میں ایسا کررہے ہیں کیا یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے معزز ایوان سے اس حوالے سے کمیٹی آف ہول بنانے کی درخواست کرتا ہوں۔ (عابد شاہ/توصیف)

متعلقہ عنوان :