پانامہ کیس کا فیصلہ ایسا آئے گا کہ معمولی جھٹکا لگے گا، اتنا بھی جھٹکا نہیں لگے گا جتنا سمجھا جا رہا ہے، منظور وسان

بدھ 19 اپریل 2017 23:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشن گوئی کی ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ ایسا آئے گا کہ معمولی جھٹکا لگے گا، اتنا بھی جھٹکا نہیں لگے گا جتنا سمجھا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ پاکستان کے مستقبل کا تعین کرے گا اور عوام کی امنگوں کے مطابق آئے گا۔ فیصلے کے بعد جو کچھ بھی ملے گا عوام کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد کچھ جھٹکا لگے مگر اتنا بھی نہیں لگے گا جتنا سمجھا جا رہا ہی۔( علی)