Live Updates

تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی،پانامہ فیصلے کے بعد کسی حکمران کو اقتدار سے ذاتی فائدہ اُٹھانے کی جرات نہ ہو گی،لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ،انجینئر یاسر گیلانی

بدھ 19 اپریل 2017 22:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کرپشن کے خلاف طویل جدوجہد ضرور رنگ لائے گی، آج عوام کرپشن کے خاتمے کا جشن منائیں گے،پانامہ فیصلے کے بعد کسی بھی حکمران کو اقتدار کے ذریعے اپنی ذات کو فائدہ پہنچانے کی جرات نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کو تحریک انصاف شاہدرہ آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں کہا کہ مسلم لیگ ن کے اقتدار میں آنے سے کسان اور مزدوروں کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے لوڈشیڈنگ نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ ملک بدامنی ، لاقانونیت، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، زمینوں پر قبضے، گینگ وار ، اغوا برائے تاوان جیسے سنگین جرائم کا گڑھ بنا ہوا ہے معاشی اور سماجی انصاف کی مضبوط بنیاد رکھے بغیر ملک و قوم کی ترقی خواب ہی رہے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات