سندھ حکومت کامحدوداختیارات دینےکاعندیہ خلاف قانون ہے،چوہدری نثار

سندھ وی آئی پی کیلئے کوئی سکیورٹی کمپنی نہیں ہے،سندھ میں رینجرزکی کارکردگی کوہر3ماہ بعدمتنازع بنادیاجاتاہے۔وفاقی وزیرداخلہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 اپریل 2017 19:18

سندھ حکومت کامحدوداختیارات دینےکاعندیہ خلاف قانون ہے،چوہدری نثار
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19اپریل2017ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ سندھ حکومت کامحدوداختیارات دینے کاعندیہ خلاف قانون ہے،سندھ وی آئی پی کیلئے کوئی سکیورٹی کمپنی نہیں ہے۔سندھ میں رینجرزکی کارکردگی کوہر3ماہ بعدمتنازع بنادیاجاتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سندھ حکومت رینجرزکوصرف اپنے گارڈزکے طورپراستعمال کرناچاہتی ہے۔

رینجرزکواختیارات نہ ملے تومتبادل آئینی و قانونی حکمت عملی غورکرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہرتین مہینے بعد رینجرزکی قربانیوں کومتنازع بنادیاجاتاہے۔سندھ حکومت رینجرزکوعوام کے تحفظ کیلئے اختیارات میں اضافہ نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی رینجرزکوانسداددہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت اختیارات دیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :