ملک میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارہی احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں،محمدنوازشریف

شرم کریں!آج قوم آپ کابویاہواہی کاٹ رہی ہے،دریاؤں اورڈیموں میں پانی کی کمی لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرینگے،ہر2مہینےکےبعدبجلی پاورپلانٹ کاافتتاح کرینگے،انتہاپسندی اوردہشتگردی کی کمرٹوٹ رہی ہے،روزدھرنےکرنےاورجھوٹ بولنےوالےالیکشن ہارجاتےہیں،الزام تراشی کی سیاست ختم نہ کی توآپ ختم ہوجائینگے۔وزیراعظم نوازشریف کابھکھی پاورپلانٹ کی افتتاح تقریب سےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 اپریل 2017 18:02

ملک میں لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارہی احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں،محمدنوازشریف
شیخوپورہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19اپریل2017ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہاہے کہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارہی احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں،شرم کریں! آج قوم آپ کابویاہواہی کاٹ رہی ہے،دریاؤں اورڈیموں میں پانی کی کمی لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے،بجلی کی لوڈشیڈنگ کےذمہ داروں کیخلاف کاروائی کرینگے،ہر2مہینےکےبعدبجلی پاورپلانٹ کاافتتاح کرینگے،انتہاپسندی اوردہشتگردی کی کمرٹوٹ رہی ہے،روزدھرنےکرنےاورجھوٹ بولنےوالےالیکشن ہارجاتےہیں،الزام تراشی کی سیاست ختم نہ کی توآپ ختم ہوجائینگے۔

انہوں نے آج شیخوپورہ میں بھکھی پاورپلانٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ18مہینے پہلے اس منصوبے کاسنگ بنیادرکھاتھا منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی تاریخ میں ایک نئے باب کااضافہ ہواہے۔

(جاری ہے)

جہاں بھکھی منصوبہ ریکارڈمدت میں مکمل ہواہے۔ 18مہینوں میں توگھرنہیں بنتالیکن ہم نے اتنابڑامنصوبہ بنایاہے۔اگرپہلے یہ خیال کیاجاتاتوپاکستان مالی خسارے میں نہ جاتا۔

اور نہ ہی ملک ڈیفالٹ ڈکلیئرہونے کے قریب نہ ہوتا۔ہم برسوں ضائع نہ کرتے توآج ملک کایہ حال نہ ہوتا۔نیلم جہلم،نندی پور جیسے لواری ٹنل 40سال سے بن رہی ہے لیکن ابھی بھی مکمل نہیں ہوا۔اگرشہبازشریف دن رات اس منصوبے کی دیکھ بھال نہ کرتے ۔77بلین روپے خرچ آیاہے جبکہ 53بلین کی بچت ہوئی ہے۔لوڈشیڈنگ کے ذمہ دارہی احتجاج کی دھمکی دے رہے ہیں۔احتجاج کرنے کی دھمکی وہ لوگ دے رہے ہیں جنہوں نے ملک کواندھیروں میں ڈبونے کی بنیادرکھی۔

شرم آنی چاہیے آج آپ لوگوں کابویاہواہی قوم کاٹ رہی ہے۔اگرآپ جذبہ حب الوطنی سے کام کرتے توقوم کوآج یہ دن نہ دیکھناپڑتے۔ہم نے 2013ء میں آتے ہی بجلی کی قلت کے خاتمے کاکام شروع کردیا۔انہوں نے کہا کہ مئی میں چشمہ پاورپلانٹ ،حویلی بہادرشاہ 500میگاواٹ ،400میگاواٹ مکمل ہوگا۔مئی میں دیگرمنصوبے بھی مکمل ہوجائیں گے۔اسی طرح 2018ء تک بجلی کے کئی منصوبے کام شروع کردینگے۔

انہوں نے کہا کہ ہر2مہینے کے بعدبجلی پاورپلانٹ کاافتتاح کرینگے۔دریاؤں اور ڈیموں میں پانی کی کمی لوڈشیڈنگ کی بڑی وجہ ہے لیکن اس کے علاوہ جوبھی وجہ ہوئی اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔بجلی کی پیداواربڑھنے سے بجلی کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب جارہی اور لوگ نئے گھربنارہے ہیں۔2018ء کے بعدبھاشاڈیم ،داسو ڈیم مکمل ہونگے۔

پھردونوں سے 9000میگاواٹ بجلی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں لاہورملتان جبکہ رواں سال کراچی حیدرآبادموٹروے مکمل ہوجائیگی۔ایک ہزاربلین روپے صرف سڑکوں کی تعمیرپرخرچ ہورہے ہیں۔یہ منصوبے سی پیک کے علاوہ ہیں۔ہماری ریلوے اپ گریڈہورہی ہے۔اس کی آنیوالے سالوں میں اسپیڈبھی ڈبل ہوجائیگی۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی میں امن وامان بھی ٹھیک کرے،میٹروبس بھی بنائے،پانی کی کمی کوبھی پوراکرے ۔

ہمیں خوشی ہے لیکن یہ کام صوبائی حکومت کابھی ہے۔اسلام آبادمیں نیاایئرپورٹ بنارہے ہیں،لاہورایئرپورٹ میں بھی توسیع کی جارہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ نہیں سوچ رہے کہ بجلی بن گئی توآرام سے بیٹھ جائیں۔ہم تو25سال آگے کاسوچ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج گرموٹروے نہ ہوتی تواندازہ کریں جی ٹی روڈ کاکیاحال ہوتا۔مجھے یقین ہے کہ غریبوں کے گھروں میں خوشحالی آئیگی،پاکستان دنیاکی فہرست میں مہذب ملک بن کرابھرے گا۔

میری دعاہے کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی کی کمرٹوٹ رہی ہے۔پہلے کیوں توجہ نہ دی گئی؟کیایہ صرف ہماراہی کام تھا؟آج ملک کابیڑہ غرق کرنے واکے ہی بڑھ چڑھ کرباتیں کررہے ہیں۔روزدب دباکرجھوٹ بولتے ہیں دھرنے دیتے ہیں لیکن پھرالیکشن ہارجاتے ہیں۔2013ء کے الیکشن میں بھی ہماری اسی سیٹ پر8000لیڈتھی۔ڈرواس برے وقت سے۔تمام جماعتیں ملکربھی ایک جماعت کونہیں ہراسکیں۔روزدھرنے کرنے اور جھوٹ بولنے والے الیکشن ہارجاتے ہیں۔الزام تراشی کی سیاست ختم نہ کی توآپ ختم ہوجائینگے۔