آرمی چیف نے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی، دہشتگرد اے پی ایس پشاور، سیدوشریف ایئرپورٹ پر حملوں فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں ملوث تھے،آئی ایس پی آر

بدھ 19 اپریل 2017 19:16

آرمی چیف نے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اپریل2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے 30 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ پر دستخط کیے ان دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔ جن دہشتگردوں کے ڈیتھ ورانٹ جاری کئے گئے وہ اے پی ایس پشاوراور سیدوشریف ایئرپورٹ پر حملوں میں ملوث تھے اسکے علاوہ دہشتگرد فرنٹیئر کور کے جوانوں کو شہید کرنے میں بھی ملوث تھے۔