پاک فوج میں سپاہی کی بھرتی 15 مئی 2017 تک جاری رہے گی،اعلامیہ

بدھ 19 اپریل 2017 18:52

پاک فوج میں سپاہی کی بھرتی 15 مئی 2017 تک جاری رہے گی،اعلامیہ
نوابشاہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء) پاکستان آرمی بھرتی مرکز حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق پاک فوج میں سپاہی کی بھرتی 15 مئی 2017 تک جاری رہے گی اعلامیہ کے مطابق تعلیمی قابلیت کم ازکم میٹرک، قد 5 فٹ 6 انچ،چھاتی 78.

(جاری ہے)

83سنٹی میٹر، عمر ساڑھے 17 سے 23 سال، جبکہ ڈرائیور کے لئے عمر کی حد ساڑھے 17 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے خواہشمند حضرات اصل ڈومیسائل،مارک شیٹ،(میٹرک،انٹر،بی اے،بی ایس سی) اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ، شناختی کارڈ(اپنا اور والدکا)اور 2 پاسپورٹ سائیز تصاویر اپنے ہمراہ لائیں مزید معلومات کے لئے پاک فوج بھرتی مرکز حیدرآباد کے فون نمبر 0222787258 یا نائب صوبیدار ذوالفقار علی فون نمبر 03344542274 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے یا آن لائن رجسٹریشن کے لئے پاک فوج کی ویب سائٹ www.joinpakarmy.gov.pk وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :